Deputy Commissioner of Central District Taha Saleem inaugurated the campaign by administering polio drops to the children
Polio is a life-long disability, to protect your children from polio disease, it is mandatory to administer polio drops, said Deputy Commissioner Taha Saleem
Polio campaign was started from Children Hospital Shadman North Nazimabad Town
ضلع وسطی میں انسد اد پولیو مہم کا آغاز
ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہ سلیم نے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا
پولیو عمر بھر کی معذوری ہے اپنے بچوں کو پولیو کے مرض سے بچانے کے لیے پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں ، ڈپٹی کمشنر طہ سلیم
پولیو مہم کا آغازچلڈرن ہسپتال شادمان نارتھ ناظم آباد ٹاون سے کیا گیا
مورخہ :- 9/,ستمبر 2024
ضلع وسطی میں آج مورخہ 9/ستمبر سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کا افتتاح ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہ سلیم نے گورنمنٹ چلڈرن ہسپتال شادمان نارتھ ناظم آباد ٹاون میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاو کی ویکسین کے قطرے پلا کرپولیو مہم (SIAs) کا افتتاح کیا اس موقع پر گورنمنٹ چلڈرن ہسپتال کے MS ,اسسٹنٹ کمشنر نارتھ ناظم آباد حمیر احمد،ہیلتھ آفیسر سینٹرل ڈاکٹر سہیل میمن ،WHO کے ایریا کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ایاز شیخ ،این اسٹاف آفیسر ڈاکٹر زین العابدین بھائیو ،ضلع وسطی کے سیکیورٹی فوکل پرسن فضل اکبر ڈسٹرکٹ کمیونیکیشن افیسر عظمی خان اور ٹاون ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ذوالفقار بھی موجود تھے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہ سلیم نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو ہر بار پولیو سے بچاو کے قطرے ضرور پلائیں اور اپنے بچوں کو عمر بھر کی معزوری سے بچائیں انہوں نے کہا کہ پولیو ورکرز کی ٹیمیں گھر گھر پہنچ کر آپ کے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلارہی ہیں ٹیمیں نا آنے کی صورت میں انتظامیہ کو آگاہ کریں اس موقع پر دیگر مقررین نے بھی پولیو کی بیماری کے سنگین نتائج کے حوالے سے حاضرین کو آگاہی فراہم کی واضح رہے کہ مذکورہ پولیو مہم 9 ستمبر سے 15 ستمبر تک جاری رہے گی پولیو مہم میں 1717پولیو ورکرز حصہ لے رہے ہیں ضلع وسطی میں تقریبا 3 لاکھ 85 ہزار پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ،
No comments:
Post a Comment