TMC New Karachi 10.09.2024 Visit Chairman Sector 11-F New Karachi
چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن پینے کے صاف پانی کی منصفانہ فراہمی اور سیوریج کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کے لئے میدان عمل میں موجود۔
نیو کراچی ٹاؤن کے مسائل کوحل کرنے اور صاف ستھرے ماحول کی فراہمی کا بیڑا اُٹھایا ہے۔چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف
عوامی خدمت کے ادارے نیو کراچی ٹاؤن کی بحالی میں اپنا بھر پورکردار ادا کریں۔چیئرمین محمد یوسف
مورخہ:10 /ستمبر 2024 ء
کراچی ( ) چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے عوام کے بنیادی بلدیاتی مسائل کو حل کرنے کے لئے شب روز مصروف ہیں۔ پینے کے صاف پانی کی منصفانہ فراہمی اور سیوریج کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کے لئے متحرک ہیں۔اہلیان نیو کراچی ٹاؤن نے چیئرمین محمد یوسف کی کاوشوں کو سراہا اور منتخب بلدیاتی نمائندوں کو خراج تحسین پیش کیا۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے سیکٹر الیون ایف حنفیہ مسجد کے اطراف نئی ڈالی جانے والی سیوریج لائن کا معائنہ کیا اس موقع پر وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر یونین کمیٹی نمبر 09 کے چیئرمین عباس شیخ، وائس چیئرمین حنظلہ انور قریشی اور کونسلر بھی موجود تھے۔چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حنفیہ مسجد کے اطراف نئی ڈالی جانے وای سیوریج لائن سے برسوں پرانا سیوریج کا مسئلہ ختم ہوجائے گااور مسجد کے اطراف گندے پانی کا اجتماع نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عوامی شکایات پر نیو کراچی ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں پینے کے صاف پانی اور سیوریج کی ناکارہ لائنوں کو تبدیل کیا جارہا ہے،ہماری کوشش ہے کہ عوام کے درمیان رہ کر ان کے مسائل کو جلدحل کیا جائے اور الحمد اللہ نیو کراچی ٹاؤن میں اس حوالے سے تیزی کے ساتھ کام جاری ہے اور بہت جلد انشاء اللہ نیو کراچی ٹاؤن مسائل سے پاک اور خوبصورت ٹاؤن میں شمار ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے مسائل سے آگاہی کے لئے ہم نے یونین کونسل کی سطح پر کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا تھاجہاں عوام نے براہ راست علاقے میں موجود مسائل سے آگاہ کیا تھا۔عوام کے منتخب بلدیاتی نمائندوں نے نیو کراچی ٹاؤن کے مسائل کوحل کرنے اور صاف ستھرے ماحول کی فراہمی کا بیڑا اُٹھایا۔جس کے لئے عوامی خدمت فراہم کرنے والے ادروں سے مشاورت کے بعد حکمت عملی تیار کی گئی اور واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے تعاون سے نیو کراچی ٹاؤن میں موجود ناکارہ پینے کے پانی اور سیوریج لائنوں کو تبدیل کیا جارہا ہے جبکہ ضرورت کے مطابق نئی لائنوں کی تنصیب کا کام بھی جاری ہے۔واضح رہے کہ عوام کو صحت مند ماحول کی فراہمی کے لئے چیئرمین محمد یوسف اور اُن کی ٹیم کی کاوشیں قابل ستائش ہیں جس کے لئے نیو کراچی ٹاؤن میں قائم پارکس و پلے گراؤنڈز کو تزین و آرائش کے بعد بحال کیا جارہا ہے۔ انشاء اللہ پینے کے پانی اور سیوریج لائنوں کی تبدیلی کے بعد نیو کراچی ٹاؤن کی سڑکوں کی مرمت و استر کاری کا کام شروع کیا جائے گا جس کے لئے پلان مرتب کرلیا گیا ہے۔
TMC New Karachi 10.09.2024 Visit Chairman Sector 11-F New Karachi
No comments:
Post a Comment