Pages

TMC New Karachi 11.09.2024 Chairman meeting with Ulma regarding 12 rabi ul awal

TMC New Karachi Chairman meeting with Ulma regarding 12 rabi ul awal 11th September 2024


 چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن سے اہل سنت و جماعت کے علماء کرام کی ملاقات۔

ملاقات میں جشن ِعید میلادالنبیؐ کے حوالے سے کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
12 ربیع الاوّل کے موقع پر گلی گلی سے عاشقانے رسول ؐ کی جانب سے جلوس نکالے جاتے ہیں۔چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف
آقائے دو جہاں ؐ کی ولادت کے موقع پر ٹاؤن انتظامیہ بلدیاتی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔چیئرمین محمد یوسف
نیو کراچی ٹاؤن کی جانب سے جشن عیدمیلادالنبیؐ کے موقع پر کئے جانے والے پیشگی انتظامات پر اطمینان کا اظہار۔علماء کرام
چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن اور اُن کی ٹیم بلا تفریق رنگ و نسل و مذہب اپنی خدمات فراہم کررہی ہے۔علماء کرام
مورخہ:11 /ستمبر 2024
نیو کراچی ٹاؤن کے علماء کرام و جلوس کمیٹی کے وفدنے چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف سے ملاقات کی۔ملاقات میں جشن ِعید میلادالنبیؐ کے حوالے سے کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر وائس چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن شعیب بن ظہیر،پارک کمیٹی نیو کراچی ٹاؤن عمران فقیر،یوسی وائس چیئرمین عمران شفیق،محکمہ بی اینڈ آر کے انجینئر فیصل صغیرو دیگر افسران بھی موجود تھے۔چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آقائے دو جہاں سر ور قائنات خاتم النبیین حضرت محمد مصطفی ﷺکی ولادت با سعادت کے موقع پر نیو کراچی ٹاؤن کی جانب سے بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ عاشقانے رسول ؐ کے ساتھ مکمل تعاون کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ کے محبوب پیغمبرؐ کی ولادت کا جشن ِعید میلادالنبی ؐ تما م دنیا کے مسلمان نہایت عقیدت اور مذہبی جذبے کے ساتھ مناتے ہیں۔ اس دن کی مناسبت سے تمام اہل اسلام کو چاہیئے کہ سنت نبوی ؐ کی پیروی کریں کیونکہ سنت نبوی پر عمل پیرا ہوکر ہی ہم حُبِ محمد کا اظہار کرسکتے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن میں 12 ربیع الاوّل کے موقع پر گلی گلی سے عاشقانے رسول ؐ کی جانب سے جلوس اور ریلیاں نکالی جاتی ہیں جس میں مسلمان آقا محمد ﷺ سے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کرتے ہیں۔چیئرمین محمد یوسف نے کہا کہ ماہ ربیع الاوّل کا چاند نظر آتے ہی نیو کراچی ٹاؤن کی انتظامیہ بلدیاتی کاموں میں مصروف ہے اور الحمد اللہ تقریباً اسی فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مساجدکے اطراف صفائی ستھرائی کا عمل تواتر سے جاری ہے جشن ِعید میلادالنبیؐ کے موقع پر نکلنے والے جلوس کی گزرگاہوں کو ہموار کرکے روشنی کے خصوصی انتظامات کئے جارہے ہیں تاکہ عاشقانہِ رسولؐ کو 12 ربیع الاوّل کے موقع پر کسی قسم کی دشواری کا سامنا نا ہو۔اس موقع پر علماء کرام کے وفد نے اپنے مسائل سے آگاہ کیا چیئرمین محمد یوسف نے ان کے موجودہ مسائل کو فوری حل کرنے کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ جشن ِعید میلادالنبیؐ سے قبل نیو کراچی ٹاؤن کی انتظامیہ انشاء اللہ تمام بلدیاتی مسائل کو حل کرلے گی۔ اس موقع پر علماء کرام کے وفد نے ٹاؤن کی جانب سے جشن عیدمیلادالنبیؐ کے موقع پر کئے جانے والے پیشگی انتظامات پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین محمد یوسف اور اُن کی ٹیم بلا تفریق رنگ و نسل و مذہب اپنی خدمات فراہم کررہی ہے۔









TMC New Karachi Chairman meeting with Ulma regarding 12 rabi ul awal 11th September 2024

No comments:

Post a Comment