TMC New Karachi 09.09.2024 Visit Chairman Sector 11-A North Karachi
چیئرمین محمد یوسف کا نیو کراچی ٹاؤن کوبلدیاتی مسائل سے پاک بنانے کا عزم۔
نیو کراچی ٹاؤن میں عوام کے مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں۔چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف
منتخب بلدیاتی نمائندوں کی جانب سے عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی بلا تعطل جاری ہے۔محمد یوسف
بوسیدہ پینے کے پانی اورسیوریج لائنوں کی تبدیلی کا کام روز آنہ کی بنیاد پر جاری ہے۔محمد یوسف
واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن پینے کے پانی اور سیوریج لائنوں کی تبدیلی وتنصیب کا کام ہنگامی بنیادوں پر کرے۔محمد یوسف
مورخہ:09 /ستمبر 2024 ء
کراچی ( ) چیئرمین محمد یوسف کا نیو کراچی ٹاؤن کوبلدیاتی مسائل سے پاک بنانے کا عزم۔منتخب بلدیاتی نمائندوں کی جانب سے عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی بلا تعطل جاری ہے۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین محمد یوسف نے نارتھ کراچی سیکٹر 11-A اور نیو کراچی سیکٹر 5-F میں پینے کے پانی اور سیوریج لائنوں کی تنصیب کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پروائس چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن شعب بن ظہیر،یونین کمیٹی کے چیئرمین عظیم انور،یوسی چیئرمین راجہ عطاء الرحمن و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن نے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صاف پانی انسان کی بنیادی ضرورت ہے اور ان کی بنیادی ضروریات کی فراہمی متعلقہ محکموں کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ سیکٹر 11-A کی تین گلیاں بہت زیادہ متاثر تھیں جہاں 13 سے 14 سال سے پینے کے صاف پانی کی فراہمی متاثر تھی۔ہم نے علاقہ مکینوں کے مطالبے اور پریشانی کو دیکھتے ہوئے واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن سے اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے رابطہ کیا اور آج الحمد اللہ 13 سے 14 سال پرانے اس مسئلے کو حل کیا جارہا ہے۔ اہلیان نیو کراچی ٹاؤن کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی نا برتی جائے۔ محدود وسائل کے باوجود ہم کوشش کررہے ہیں کہ عوام کے درینہ مسائل کو حل کیا جائے اورالحمد اللہ نیو کراچی ٹاؤن کے متعلقہ محکمے اس کے لئے اپنی بہتر خدمات پیش کررہے ہیں جبکہ نیو کراچی ٹاؤن میں روزآنہ کی بنیاد پربوسیدہ پینے کے پانی اور سیوریج لائنوں کی تبدیلی اور تنصیب کا کام جاری ہے جس کے لئے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کارپوریشن بھی اپنی خدمات پیش کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ عوامی خدمت کے ادارے ایمانداری سے کام کریں تو عوامی مسائل جلد ختم کئے جاسکتے ہیں۔ہم مسائل کے حوالے سے ان اداروں کے ذمہ داران سے وقتاً فوقتاً ملاقات کررہے ہیں اور انشاء اللہ نیو کراچی ٹاؤن بہت جلد مسائل سے پاک ٹاؤن بن جائے گا۔
No comments:
Post a Comment