Pages

DC Central 10.09.2024 Ijlas regarding 12 Rabi ul awal by Taha Saleem Deputy Commissioner Karachi

DC Central 10.09.2024 Ijlas regarding 12 Rabi ul awal by Taha Saleem Deputy Commissioner Karachi 

  ڈپٹی کمشنر سینٹرل طحہ سلیم کی زیر صدارت جائزہ اجلاس کا انعقاد 

جشن عید میلاد النبی ﷺ انتہائی عقید ت و احترام اور پرامن طور پرمنایا جائے گا -ڈپٹی کمشنر سینٹرل 

 

۔صفائی ستھرائی ،سیکورٹی، روشنی پانی کی فراہمی اور ٹریفک مینجمنٹ سمیت شہری و بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے خصوصی انتظامات  کئے جائیں گے  -طحہ سلیم 


مورخہ 10/ستمبر 2024ء

ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہ سلیم  کی زیر صدارت کراچی ڈینٹل اینڈ میڈیکل کالج نارتھ ناظم آباد میں ایک اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ضلع وسطی میں  جشن عید میلا د النبی   صلی اللہ علیہ وسلم  کے موقع پر کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ڈپٹی کمشنر وسطی طحہ سلیم نے کہا کہ دنیا بھر کے مسلمان١٢ ربیع الاول کو جشن عید المیلاد النبی انتہائی عقیدت و احترام سے مناتے ہیں اسی طرح ضلع وسطی میں جشن عید المیلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کو عقیدت و احترام اور پر امن طور پر منانے کے لئے شہری انتظامیہ کی جانب سے  بہترین انتظامات کئے جارہے ہیں 

  انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی میں جشن عید المیلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر اہلیان   ضلع وسطی کو شہری و بلدیاتی سہولیات مہیا کرنے کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ آج کا اجلاس ایک مشاورتی اجلاس ہے جس میں ضلع وسطی سے تعلق رکھنے والے علماء کرام ،مشائخ ،مساجد و امام بارگاہوں ،محافل میلاد اور جلوس کے منتظمین سے مشاورت کرکے انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی اس موقع پر اجلاس میں شریک علماء کرام اور منتظمین محفل میلاد و جلوس نے اپنے اپنے علاقوں کے مسائل سے آگاہ کیا جبکہ ٹاون انتظامیہ و دیگر اداروں کی جانب سے کئے جانے والے انتظامات کے حوالےسے ڈپٹی کمشنر کو آگاہی دی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر  نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ  ایک دوسرے کےساتھ رابطے میں رہیں  انھوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ جشن عید میلاد النی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر   شہری و بلدیاتی  سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ  امن و امان  قائم رکھنے کے لئے سیکورٹی اہلکاروں کی تعیناتی اور ٹریفک مینجمنٹ سمیت  تمام تر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں ۔  اجلاس میں ضلع وسطی سے تعلق رکھنے والےمختلف مکاتب فکر  علماء کرام،مشائخ، مساجد و امام بارگاہوں،محفل و جلوس کمیٹیز کے منتظمین ،ضلع وسطی نارتھ ناظم آباد ٹاون،نیو کراچی ٹاون اور گلبرگ ٹاون کے چئیرمینز، ،ضلع وسطی کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر I عاصم عباسی، پانچوں ڈویژن کے اسسٹنٹ کمشنرز،کے الیکٹرک ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ ،سندھ سالڈ ویسٹ منجمنٹ بورڈ ،سندھ پولیس ،پاکستان رہنجرز کے افسران بھی شریک تھے   اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سینٹرل نے متعلقہ اداروں کے سربراہان کو ہدایت دی کہ جشن عید المیلادالنبی کے موقع پر امام بارگاہوں،  مساجد اور جلوس کے راستوں پر صفائی ستھرائی،روڈ کارپیٹنگ سمیت دیگر  انتظا مات علما کرام اور منتظمین کی مشاورت سے  کئے جائیں 












DC Central 09.09.2024 Anti polio campaign by Taha Saleem Deputy Commissioner Karachi Central

Deputy Commissioner of Central District Taha Saleem inaugurated the campaign by administering polio drops to the children

Polio is a life-long disability, to protect your children from polio disease, it is mandatory to administer polio drops, said Deputy Commissioner Taha Saleem

Polio campaign was started from Children Hospital Shadman North Nazimabad Town

 ضلع وسطی میں  انسد اد پولیو مہم کا آغاز

ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی  طحہ سلیم نے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا

پولیو عمر بھر کی معذوری ہے  اپنے بچوں کو پولیو کے مرض سے بچانے کے لیے پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں ، ڈپٹی کمشنر طہ سلیم

پولیو مہم کا آغازچلڈرن ہسپتال شادمان نارتھ ناظم آباد ٹاون سے کیا گیا

مورخہ :- 9/,ستمبر 2024

ضلع وسطی میں آج مورخہ 9/ستمبر سے شروع ہونے والی انسداد  پولیو مہم کا افتتاح ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی  طحہ سلیم نے گورنمنٹ  چلڈرن ہسپتال شادمان نارتھ ناظم آباد ٹاون  میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاو کی ویکسین کے قطرے پلا کرپولیو مہم (SIAs) کا افتتاح کیا اس موقع پر گورنمنٹ چلڈرن ہسپتال کے MS ,اسسٹنٹ کمشنر نارتھ ناظم آباد حمیر احمد،ہیلتھ آفیسر سینٹرل ڈاکٹر سہیل میمن ،WHO کے ایریا کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ایاز شیخ ،این اسٹاف آفیسر  ڈاکٹر زین العابدین بھائیو ،ضلع وسطی کے سیکیورٹی فوکل پرسن فضل اکبر ڈسٹرکٹ کمیونیکیشن افیسر عظمی خان  اور ٹاون ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ذوالفقار  بھی موجود تھے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی  طحہ سلیم نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو ہر بار پولیو سے بچاو کے قطرے ضرور پلائیں  اور اپنے بچوں کو عمر بھر  کی معزوری سے بچائیں  انہوں نے کہا کہ پولیو ورکرز کی ٹیمیں گھر گھر پہنچ کر  آپ کے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلارہی ہیں ٹیمیں نا آنے کی صورت میں انتظامیہ کو آگاہ کریں اس موقع پر دیگر مقررین نے بھی پولیو کی بیماری کے سنگین نتائج کے حوالے سے حاضرین کو آگاہی فراہم کی واضح رہے کہ مذکورہ پولیو مہم 9 ستمبر سے 15 ستمبر تک جاری رہے گی پولیو مہم میں 1717پولیو ورکرز حصہ لے رہے ہیں ضلع وسطی میں تقریبا 3 لاکھ 85 ہزار پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو ویکسین  کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ،





TMC New Karachi 09.09.2024 Visit Chairman Sector 11-A North Karachi

TMC New Karachi 09.09.2024 Visit Chairman Sector 11-A North Karachi


چیئرمین محمد یوسف کا  نیو کراچی ٹاؤن کوبلدیاتی مسائل سے پاک بنانے کا عزم۔

نیو کراچی ٹاؤن میں عوام کے مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں۔چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف

منتخب بلدیاتی نمائندوں کی جانب سے عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی بلا تعطل جاری ہے۔محمد یوسف

بوسیدہ پینے کے پانی اورسیوریج لائنوں کی تبدیلی کا کام روز آنہ کی بنیاد پر جاری ہے۔محمد یوسف

واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن پینے کے پانی اور سیوریج لائنوں کی تبدیلی وتنصیب کا کام ہنگامی بنیادوں پر کرے۔محمد یوسف

مورخہ:09 /ستمبر  2024  ؁ء

 کراچی ( ) چیئرمین محمد یوسف کا  نیو کراچی ٹاؤن کوبلدیاتی مسائل سے پاک بنانے کا عزم۔منتخب بلدیاتی نمائندوں کی جانب سے عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی بلا تعطل جاری ہے۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین محمد یوسف نے نارتھ کراچی سیکٹر 11-A  اور نیو کراچی سیکٹر 5-F  میں پینے کے پانی اور سیوریج لائنوں کی تنصیب کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پروائس چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن شعب بن ظہیر،یونین کمیٹی کے چیئرمین عظیم انور،یوسی چیئرمین راجہ عطاء الرحمن و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن نے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صاف پانی انسان کی بنیادی ضرورت ہے اور ان کی بنیادی ضروریات کی فراہمی متعلقہ محکموں کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ  سیکٹر 11-A  کی تین گلیاں بہت زیادہ متاثر تھیں جہاں 13  سے 14  سال سے پینے کے صاف پانی کی فراہمی متاثر تھی۔ہم نے علاقہ مکینوں کے مطالبے اور پریشانی کو دیکھتے ہوئے واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن سے اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے رابطہ کیا اور آج الحمد اللہ 13  سے 14  سال پرانے اس مسئلے کو حل کیا جارہا ہے۔ اہلیان نیو کراچی ٹاؤن کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی نا برتی جائے۔ محدود وسائل کے باوجود ہم کوشش کررہے ہیں کہ عوام کے درینہ مسائل کو حل کیا جائے اورالحمد اللہ نیو کراچی ٹاؤن کے متعلقہ محکمے اس کے لئے اپنی بہتر خدمات پیش کررہے ہیں جبکہ نیو کراچی ٹاؤن میں روزآنہ کی بنیاد پربوسیدہ پینے کے پانی اور سیوریج لائنوں کی تبدیلی اور تنصیب کا کام جاری ہے جس کے لئے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کارپوریشن بھی اپنی خدمات پیش کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ عوامی خدمت کے ادارے ایمانداری سے کام کریں تو عوامی مسائل جلد ختم کئے جاسکتے ہیں۔ہم مسائل کے حوالے سے ان اداروں کے ذمہ داران سے وقتاً فوقتاً ملاقات کررہے ہیں اور انشاء اللہ نیو کراچی ٹاؤن بہت جلد مسائل سے پاک ٹاؤن بن جائے گا۔