TMC New Karachi Chairman meeting with Ulma regarding 12 rabi ul awal 11th September 2024
چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن سے اہل سنت و جماعت کے علماء کرام کی ملاقات۔
TMC New Karachi Chairman meeting with Ulma regarding 12 rabi ul awal 11th September 2024
چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن سے اہل سنت و جماعت کے علماء کرام کی ملاقات۔
TMC New Karachi 10.09.2024 Visit Chairman Sector 11-F New Karachi
چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن پینے کے صاف پانی کی منصفانہ فراہمی اور سیوریج کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کے لئے میدان عمل میں موجود۔
نیو کراچی ٹاؤن کے مسائل کوحل کرنے اور صاف ستھرے ماحول کی فراہمی کا بیڑا اُٹھایا ہے۔چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف
عوامی خدمت کے ادارے نیو کراچی ٹاؤن کی بحالی میں اپنا بھر پورکردار ادا کریں۔چیئرمین محمد یوسف
مورخہ:10 /ستمبر 2024 ء
کراچی ( ) چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے عوام کے بنیادی بلدیاتی مسائل کو حل کرنے کے لئے شب روز مصروف ہیں۔ پینے کے صاف پانی کی منصفانہ فراہمی اور سیوریج کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کے لئے متحرک ہیں۔اہلیان نیو کراچی ٹاؤن نے چیئرمین محمد یوسف کی کاوشوں کو سراہا اور منتخب بلدیاتی نمائندوں کو خراج تحسین پیش کیا۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے سیکٹر الیون ایف حنفیہ مسجد کے اطراف نئی ڈالی جانے والی سیوریج لائن کا معائنہ کیا اس موقع پر وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر یونین کمیٹی نمبر 09 کے چیئرمین عباس شیخ، وائس چیئرمین حنظلہ انور قریشی اور کونسلر بھی موجود تھے۔چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حنفیہ مسجد کے اطراف نئی ڈالی جانے وای سیوریج لائن سے برسوں پرانا سیوریج کا مسئلہ ختم ہوجائے گااور مسجد کے اطراف گندے پانی کا اجتماع نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عوامی شکایات پر نیو کراچی ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں پینے کے صاف پانی اور سیوریج کی ناکارہ لائنوں کو تبدیل کیا جارہا ہے،ہماری کوشش ہے کہ عوام کے درمیان رہ کر ان کے مسائل کو جلدحل کیا جائے اور الحمد اللہ نیو کراچی ٹاؤن میں اس حوالے سے تیزی کے ساتھ کام جاری ہے اور بہت جلد انشاء اللہ نیو کراچی ٹاؤن مسائل سے پاک اور خوبصورت ٹاؤن میں شمار ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے مسائل سے آگاہی کے لئے ہم نے یونین کونسل کی سطح پر کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا تھاجہاں عوام نے براہ راست علاقے میں موجود مسائل سے آگاہ کیا تھا۔عوام کے منتخب بلدیاتی نمائندوں نے نیو کراچی ٹاؤن کے مسائل کوحل کرنے اور صاف ستھرے ماحول کی فراہمی کا بیڑا اُٹھایا۔جس کے لئے عوامی خدمت فراہم کرنے والے ادروں سے مشاورت کے بعد حکمت عملی تیار کی گئی اور واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے تعاون سے نیو کراچی ٹاؤن میں موجود ناکارہ پینے کے پانی اور سیوریج لائنوں کو تبدیل کیا جارہا ہے جبکہ ضرورت کے مطابق نئی لائنوں کی تنصیب کا کام بھی جاری ہے۔واضح رہے کہ عوام کو صحت مند ماحول کی فراہمی کے لئے چیئرمین محمد یوسف اور اُن کی ٹیم کی کاوشیں قابل ستائش ہیں جس کے لئے نیو کراچی ٹاؤن میں قائم پارکس و پلے گراؤنڈز کو تزین و آرائش کے بعد بحال کیا جارہا ہے۔ انشاء اللہ پینے کے پانی اور سیوریج لائنوں کی تبدیلی کے بعد نیو کراچی ٹاؤن کی سڑکوں کی مرمت و استر کاری کا کام شروع کیا جائے گا جس کے لئے پلان مرتب کرلیا گیا ہے۔
TMC New Karachi 10.09.2024 Visit Chairman Sector 11-F New Karachi
DC Central 10.09.2024 Ijlas regarding 12 Rabi ul awal by Taha Saleem Deputy Commissioner Karachi
ڈپٹی کمشنر سینٹرل طحہ سلیم کی زیر صدارت جائزہ اجلاس کا انعقاد
جشن عید میلاد النبی ﷺ انتہائی عقید ت و احترام اور پرامن طور پرمنایا جائے گا -ڈپٹی کمشنر سینٹرل
۔صفائی ستھرائی ،سیکورٹی، روشنی پانی کی فراہمی اور ٹریفک مینجمنٹ سمیت شہری و بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے -طحہ سلیم
مورخہ 10/ستمبر 2024ء
ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہ سلیم کی زیر صدارت کراچی ڈینٹل اینڈ میڈیکل کالج نارتھ ناظم آباد میں ایک اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ضلع وسطی میں جشن عید میلا د النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ڈپٹی کمشنر وسطی طحہ سلیم نے کہا کہ دنیا بھر کے مسلمان١٢ ربیع الاول کو جشن عید المیلاد النبی انتہائی عقیدت و احترام سے مناتے ہیں اسی طرح ضلع وسطی میں جشن عید المیلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کو عقیدت و احترام اور پر امن طور پر منانے کے لئے شہری انتظامیہ کی جانب سے بہترین انتظامات کئے جارہے ہیں
انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی میں جشن عید المیلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر اہلیان ضلع وسطی کو شہری و بلدیاتی سہولیات مہیا کرنے کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ آج کا اجلاس ایک مشاورتی اجلاس ہے جس میں ضلع وسطی سے تعلق رکھنے والے علماء کرام ،مشائخ ،مساجد و امام بارگاہوں ،محافل میلاد اور جلوس کے منتظمین سے مشاورت کرکے انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی اس موقع پر اجلاس میں شریک علماء کرام اور منتظمین محفل میلاد و جلوس نے اپنے اپنے علاقوں کے مسائل سے آگاہ کیا جبکہ ٹاون انتظامیہ و دیگر اداروں کی جانب سے کئے جانے والے انتظامات کے حوالےسے ڈپٹی کمشنر کو آگاہی دی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ ایک دوسرے کےساتھ رابطے میں رہیں انھوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ جشن عید میلاد النی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر شہری و بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ امن و امان قائم رکھنے کے لئے سیکورٹی اہلکاروں کی تعیناتی اور ٹریفک مینجمنٹ سمیت تمام تر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں ۔ اجلاس میں ضلع وسطی سے تعلق رکھنے والےمختلف مکاتب فکر علماء کرام،مشائخ، مساجد و امام بارگاہوں،محفل و جلوس کمیٹیز کے منتظمین ،ضلع وسطی نارتھ ناظم آباد ٹاون،نیو کراچی ٹاون اور گلبرگ ٹاون کے چئیرمینز، ،ضلع وسطی کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر I عاصم عباسی، پانچوں ڈویژن کے اسسٹنٹ کمشنرز،کے الیکٹرک ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ ،سندھ سالڈ ویسٹ منجمنٹ بورڈ ،سندھ پولیس ،پاکستان رہنجرز کے افسران بھی شریک تھے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سینٹرل نے متعلقہ اداروں کے سربراہان کو ہدایت دی کہ جشن عید المیلادالنبی کے موقع پر امام بارگاہوں، مساجد اور جلوس کے راستوں پر صفائی ستھرائی،روڈ کارپیٹنگ سمیت دیگر انتظا مات علما کرام اور منتظمین کی مشاورت سے کئے جائیں