Pages

TMC New Karachi 12.09.2024 Meeting with SSWMB

TMC New Karachi 12.09.2024 Meeting with SSWMB


بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کی سربراہی میں اجلاس کا انعقاد۔


اجلاس میں سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے افسران،یونین کمیٹی کے چیئرمینز و وائس چیئرمینز کی شرکت۔


 مسائل کو حل کرنے کے لئے عوامی خدمت کے ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف


صاف ستھرے ماحول کی فراہمی کے لئے SSWMB   ڈمپنگ پوائنٹس کو آبادیوں سے باہر منتقل کرے۔چیئرمین محمد یوسف


سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ،نیو کراچی ٹاؤن انتظامیہ کے باہمی تعاون سے کام کرنا چاہتا ہے۔ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر SSWMB   طارق نظامانی


مورخہ:12 /ستمبر  2024 


 اہلیان نیو کراچی ٹاؤن کو صحت مند ماحول کی فراہمی کے لئے چیئرمین محمد یوسف کی سربراہی میں اجلاس کا انعقاد، اجلاس میں وائس چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن شعیب بن ظہیر،یونین کمیٹی کے چیئرمینز و وائس چیئرمینز،سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر طارق نظامانی،جنرل منیجر آپریشن سجاد نور،ڈپٹی ڈائریکٹر SSWMB   عادل ہاشمی اورٹاؤن کے افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا،چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن کے بلدیاتی مسائل کو حل کرنے کے لئے عوامی خدمت کے ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں،سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ عوام کو صاف ستھرے ماحول کی فراہمی کے لئے ڈمپنگ پوائنٹس کو آبادیوں سے باہر منتقل کرے تاکہ عوام کو بدبودار ماحول سے نجات مل سکے، چیئرمین محمد یوسف نے کہا کہ ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر طارق نظامانی آج ہمارے درمیان موجود ہیں اور ٹاؤن انتظامیہ کے ساتھ باہمی تعاون اور اشتراک کی بات کررہے ہیں اُمید کی جاسکتی ہے کہ بہت جلد عوام کو صحت مند ماحول کی فراہمی کے ساتھ گھر گھر سے کچرا اُٹھانے کے معاہدے کو بھی عملی جامہ پہنایا جائے گا، چیئرمین محمد یوسف نے کہا کہ عوام کو صحت مند ماحول کی فراہمی اور مسائل کے حل کے لئے منتخب بلدیاتی نمائندے اور اُن کی ٹیم ہر اُس ادارے کے ساتھ تعاون کے لئے تیارہے جس سے عوام کے مسائل حل کئے جاسکیں۔بعد ازاں یونین کمیٹی کے چیئرمیز نے اپنے علاقوں میں موجود بلدیاتی مسائل سے آگاہ کیا۔اس موقع پر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹرطارق نظامانی نے کہا کہ چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن اور اُن کی ٹیم کے ساتھ مل کرجلد نیو کراچی ٹاؤن کو کچرے سے پاک کرکے خوشگوار ماحول کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور ٹاؤن انتظامیہ ایک دوسرے کے تجربے سے فائدہ اُٹھا کر اہلیان نیو کراچی ٹاؤن کے مسائل کو کم کرسکتے ہیں۔ہم ہر سطح پر باہمی تعاون و اشتراک کے ساتھ آگے بڑھنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس کے لئے آئندہ اجلاس میں حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔








TMC New Karachi 12.09.2024 Meeting with SSWMB

TMC liaquatabad 11.09.2024 Chairman Faraz Haseeb meeting with officers regarding 12 Rabi ul awal

TMC liaquatabad Chairman Faraz Haseeb meeting with officers regarding 12 Rabi ul awal 11th Sep 2024

چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب کی زیر صدارت افسران کا اجلاس

اجلاس میں عید میلاد النبی کے حوالے سے کئے جانے والے انتظامات کا حتمی جائزہ لیا گیا

جشن عیدمیلادالنبیؐ کے موقع پرصفائی ستھرائی اور سڑکوں کی مرمت کا کام ترجیحی بنیادوں پر جاری ہیں

ٹاون انتظامیہ عاشقان رسول کو عید میلاد النبی کے موقع پرہر ممکنہ بلدیاتی سہولیات فراہم کررہی ہے : فراز حسیب

عاشقان رسول ﷺ کو خدمات کی فراہمی کے حوالے سے مستعد ہیں: فراز حسیب
مورخہ11ستمبر 2024
چیئرمین لیاقت آباد ٹاون فراز حسیب کی زیر صدارت افسران کا اجلاس، اجلاس میں لیاقت آباد ٹاون میں جشن عید میلا د النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کئے جانے والے انتظامات کا حتمی جائزہ لیا گیا، جلاس میں وائس چیئر مین لیاقت آباد ٹاون اسحاق تیموری، ڈائریکٹر سینی ٹیشن ناصر خان، ڈائریکٹرپارکس ریحان ہمدانی، ڈائریکٹر الیکٹریکل محمد اصغر، ڈپٹی ڈایئریکٹر ایڈمنسٹریشن لیاقت اوردیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے، چیئرمین لیاقت آباد ٹاون فراز حسیب نے کہا کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کی طرح اہلیان لیاقت آباد بھی جشن عید میلاد النبی انتہائی عقیدت و احترام سے مناتے ہیں، ٹاون انتظامیہ کی جانب سے لیاقت آباد ٹاون میں جشن عیدمیلاد النبیﷺ کو عقیدت و احترام اور پر امن طور پر منانے کے لئے ٹاون انتظامیہ انتظامیہ کی جانب سے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں،چیئرمین فراز حسیب نے متعلقہ محکموں کے سربراہان کو ہدایت دی کہ عید میلاد النبی کے موقع پر مساجد امام بارگاہوں، اور محفل میلاد کے انعقاد کی جگہوں پر خصوصی صفائی ستھرائی اور پانی اور روشنی کا انتظام کیا جائے اور جلوس کے راستوں پر صفائی ستھرائی،روڈ کارپیٹنگ سمیت دیگر انتظا مات کو جلد از جلد مکمل کیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ ٹاون انتظامیہ عاشقان رسول کو عید میلاد النبی کے موقع پرہر ممکنہ بلدیاتی سہولیات اور خدمات فراہم کررہی ہے، ہم اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے عاشقان رسول ﷺ کو خدمات کی فراہمی کے حوالے سے مستعد ہیں۔ اس سلسلے میں لیاقت آباد ٹاون میں جشن عیدمیلادالنبیؐ کے موقع پرصفائی ستھرائی اور سڑکوں کی مرمت کا کام ترجیحی بنیادوں پر جاری ہیں عاشقان رسول ؐ کے جلوس کی گزر گاہوں اور لیاقت آباد ٹاون میں منعقدہ محافل کی جگہوں پر بلدیاتی خدمات اور بلدیاتی سہولتوں کی فراہم کو ممکن بنایا جارہا ہے،






TMC liaquatabad 11.09.2024 Chairman Faraz Haseeb meeting with officers regarding 12 Rabi ul awal


TMC New Karachi 11.09.2024 Chairman meeting with Ulma regarding 12 rabi ul awal

TMC New Karachi Chairman meeting with Ulma regarding 12 rabi ul awal 11th September 2024


 چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن سے اہل سنت و جماعت کے علماء کرام کی ملاقات۔

ملاقات میں جشن ِعید میلادالنبیؐ کے حوالے سے کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
12 ربیع الاوّل کے موقع پر گلی گلی سے عاشقانے رسول ؐ کی جانب سے جلوس نکالے جاتے ہیں۔چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف
آقائے دو جہاں ؐ کی ولادت کے موقع پر ٹاؤن انتظامیہ بلدیاتی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔چیئرمین محمد یوسف
نیو کراچی ٹاؤن کی جانب سے جشن عیدمیلادالنبیؐ کے موقع پر کئے جانے والے پیشگی انتظامات پر اطمینان کا اظہار۔علماء کرام
چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن اور اُن کی ٹیم بلا تفریق رنگ و نسل و مذہب اپنی خدمات فراہم کررہی ہے۔علماء کرام
مورخہ:11 /ستمبر 2024
نیو کراچی ٹاؤن کے علماء کرام و جلوس کمیٹی کے وفدنے چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف سے ملاقات کی۔ملاقات میں جشن ِعید میلادالنبیؐ کے حوالے سے کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر وائس چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن شعیب بن ظہیر،پارک کمیٹی نیو کراچی ٹاؤن عمران فقیر،یوسی وائس چیئرمین عمران شفیق،محکمہ بی اینڈ آر کے انجینئر فیصل صغیرو دیگر افسران بھی موجود تھے۔چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آقائے دو جہاں سر ور قائنات خاتم النبیین حضرت محمد مصطفی ﷺکی ولادت با سعادت کے موقع پر نیو کراچی ٹاؤن کی جانب سے بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ عاشقانے رسول ؐ کے ساتھ مکمل تعاون کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ کے محبوب پیغمبرؐ کی ولادت کا جشن ِعید میلادالنبی ؐ تما م دنیا کے مسلمان نہایت عقیدت اور مذہبی جذبے کے ساتھ مناتے ہیں۔ اس دن کی مناسبت سے تمام اہل اسلام کو چاہیئے کہ سنت نبوی ؐ کی پیروی کریں کیونکہ سنت نبوی پر عمل پیرا ہوکر ہی ہم حُبِ محمد کا اظہار کرسکتے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن میں 12 ربیع الاوّل کے موقع پر گلی گلی سے عاشقانے رسول ؐ کی جانب سے جلوس اور ریلیاں نکالی جاتی ہیں جس میں مسلمان آقا محمد ﷺ سے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کرتے ہیں۔چیئرمین محمد یوسف نے کہا کہ ماہ ربیع الاوّل کا چاند نظر آتے ہی نیو کراچی ٹاؤن کی انتظامیہ بلدیاتی کاموں میں مصروف ہے اور الحمد اللہ تقریباً اسی فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مساجدکے اطراف صفائی ستھرائی کا عمل تواتر سے جاری ہے جشن ِعید میلادالنبیؐ کے موقع پر نکلنے والے جلوس کی گزرگاہوں کو ہموار کرکے روشنی کے خصوصی انتظامات کئے جارہے ہیں تاکہ عاشقانہِ رسولؐ کو 12 ربیع الاوّل کے موقع پر کسی قسم کی دشواری کا سامنا نا ہو۔اس موقع پر علماء کرام کے وفد نے اپنے مسائل سے آگاہ کیا چیئرمین محمد یوسف نے ان کے موجودہ مسائل کو فوری حل کرنے کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ جشن ِعید میلادالنبیؐ سے قبل نیو کراچی ٹاؤن کی انتظامیہ انشاء اللہ تمام بلدیاتی مسائل کو حل کرلے گی۔ اس موقع پر علماء کرام کے وفد نے ٹاؤن کی جانب سے جشن عیدمیلادالنبیؐ کے موقع پر کئے جانے والے پیشگی انتظامات پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین محمد یوسف اور اُن کی ٹیم بلا تفریق رنگ و نسل و مذہب اپنی خدمات فراہم کررہی ہے۔









TMC New Karachi Chairman meeting with Ulma regarding 12 rabi ul awal 11th September 2024